تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے رہنما ہوشیار رہیں
(ڈاکٹر شاہد مسعود)
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ والے تو نیک مقصد کیلئے بیٹھے ہیں۔ بدمعاشیہ انہیں خلفشار پھیلانے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔ تحریک لبیک کے رہنما ہوشیار رہیں۔ یہ انکشافات سینیئر تجزیہ کار نے اپنے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ختمِ نبوت کے معاملہ پر راجہ ظفرالحق نے جو رپورٹ دی وہ حکومت دبا کر بیٹھی ہے اسے بھی پبلک کیا جائے۔
خواجہ آصف نے بیان میں تسلیم کیا کہ وہ دبئی سے اقامہ پر 50 ہزار درہم 27 سال سے وصول کر رہے ہیں۔ وزیردفاع رہے، اب وزیرخارجہ ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ قانون کے مطابق اقامہ لیا اور ڈکلیئر بھی کر رکھا تھا۔ ایک ایسا شخص جو اپنی جائیداد بیرون ممالک میں رکھے باہر کے ملکوں کا اقامہ رکھےوہ ملک کے اعلیٰ سطح خارجہ پالیسی اجلاس میں بھی شرکت کرے۔ اگر قانون اس چیز کی اجازت دیتا ہے تو ایسا قانون ضمیر میں جھونکنا چاہئیے۔ ثابت ہو چکا ہے کہ بدمعاشیہ یہاں اپنے مفادات کیلئے قانون سازی کرتی ہے۔اسحاق ڈار حدیبیہ کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے تو نیب قانون کے ملزم نہ رہے پھر وہ ایک بار عدالت میں استغاثہ کے گواہ کے طور پر بھی پیش ہوئے تھے۔
باقر نجفی رپورٹ بارے حکومتی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پبلک ہونے سےقومی سلامتی کو خطرہ ہو گاتو سمجھ نہ آتا تھا کہ رپورٹ کا قومی سلامتی سے کیا تعلق ہو سکتا ہے۔ اب حکمران جماعت کے اندر سے سننے میں آیا ہے کہ گولیاں چلانے کا حکم دینے والوں نے بعض مقدس شخصیات کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے جو سامنے آنے کی صورت میں لوک نہ جانے ان لوگوں کا کیا حشر کریں۔ بعض پولیس افسر عدالت میں اِن کیمرا بیان دینے کو تیار ہیں۔
نوازشریف کو اس سٹیج تک پہنچانے میں کئی لوگوں میں سے ایک صاحب وہ بھی ہیں جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد ایک شعلہ بیان خطاب کیاجسے سن کر دو افراد نے خودسوزی کر لی اور وہ صاحب خود لیگی گلی سے نکل گئے تھے۔ آج وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ حدیبیہ کیس میں سلمان شہباز کے علاوہ پورا شریف خاندان لپیٹ میں آئے گا۔ شہبازشریف اپنے اصل جارحانہ رنگ میں سامنے آئیں گے۔ آصف زرداری بھی اندرخانے پوری طرح متحرک ہیں۔ متحدہ پاکستان اور پی ایس پی کے کئی افراد کے لندن سے رابطے ہیں۔ فاروق ستار کی پریس کانفرنس کو غور سے دیکھا جائے تو واضح ہو گا کہ ان پر الطاف حسین والی مکمل کیفیت طاری تھی۔ الفاظ بھی انہی کے استعمال کرتے رہے۔
Be the first to comment on "تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے رہنما ہوشیار رہیں"