اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کی دھمکی دیدی

اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کی دھمکی دیدی

(ڈاکٹر شاہد مسعود)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نوازشریف کو فون کر کےے واضح کیا کہ اگر میرے استعفے کی کہانی ڈالی گئی تو میں جہاز پکڑ کر پاکستان آ جاؤں گا اور پھر سے وعدہ معاف گواہ بن جاؤں گا کیونکہ میں کوئی طارق فاطمی نہیں جس کے بعد اسحاق ڈار کے استعفے کے معاملے پر پھڈا ہو گیا۔ شاہد خاقان عباسی کہہ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار استعفیٰ دے دیں لیکن نوازشریف نے کہہ دیا ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی مرضی سے وزیراعظم ہاؤس میں ایک چپڑاسی بھی نہیں رکھ سکتے۔ یہ جو سارا دن اسحاق ڈار کے استعفے کی خبریں
چلتی رہتی ہیں یہ وزیراعظم ہاؤس چلاتا رہا۔ نوازشریف آج ایبٹ آباد میں تقریب میں پھر اینٹوں سے اینٹیں بجانے اور مجھے کیوں نکالا کی بات کریں گے۔

یہ بڑا سوال ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کی بات حکومت کیوں نہیں سُن رہی۔ پروگرام کے دوران ٹیلی فونک گفتگو میں علامہ خادم حسین نے کہا کہ اگر زاہدحامد ختم نبوتﷺ بل کے معاملے میں مجرم نہیں توپھر کون ہے، ان کا نام بتائیں ہم اصل مجرم تک پہنچ کر رہیں گے۔ اگر زاہد حامد مجرم ہیں تو پھر استعفیٰ دیں لیکن زاہدحامد قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں۔ پیرگولڑہ شریف کی طرف سے اعلان ہوا ہے کہ اگر حکومت مرزئیوں کا ساتھ دینا چاہتی ہے تو ہم ان کو سیدھا کرنا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سڑکیں بنتی ہیں تو تب بھی تو لوگ متبادل راستہ اختیار کرتے ہیں ہم بھی لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ متبادل راستہ اختیار کریں۔

سندھ میں بہت سے معاملات کھلنے جا رہے ہیں، فریال تالپور ڈاکٹر عاصم سے شدید نفرت کرتی ہیں۔ فرزانہ راجہ کے بھی وارنٹ نکل رہے ہیں۔

Share This:

Be the first to comment on "اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کی دھمکی دیدی"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*